سرت : لیبیا کے حکومت کے حامی جنگجوؤں نے سرت کے آخری علاقے پر قبضہ کرنے
کے لئے شدید لڑائی میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے قبضے سے
دو ہندوستانی سمیت پانچ غیر ملکی شہریوں کو ریا کرالیا ہے۔ سرت میں آئی ایس کے خلاف گزشتہ چھ ماہ سے لڑ رہے بونيان مارسوس کے ترجمان
نے آج
بتایا کہ آئی ایس کے قبضے سے چھڑائے گئے شہریوں میں سے دو ہندوستانی ،
دو ترکی اور ایک بنگلہ دیش کاشہری شامل ہے۔
یہ واضح نہیں ہے کہ ان غیر ملکی شہریوں کو کب قبضے میں لیا گیا تھا لیکن
آئی ایس گزشتہ دو برسوں سے تیل کی پیداوار والے علاقوں میں حملہ کر کے غیر
ملکی شہریوں کا اغوا کرتا رہا ہے۔